پنجاب کی 5ڈویژنوں میں مسلم لیگ ق کی تنظیم سازی شروع،عہدیدار نامزد 8رکنی کمیٹی تشکیل

پنجاب کی 5ڈویژنوں میں مسلم لیگ ق کی تنظیم سازی شروع،عہدیدار نامزد 8رکنی کمیٹی ...

لاہور( جاوید اقبال)پاکستان مسلم لیگ ق نے پنجاب کی 5 ڈویژنوں میں پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل شروع کرلیا ہے۔ 36 میں سے 22 اضلاع نامزد کرا دیئے گئے ہیں۔ اس مقصد کے لئے مرکزی قیادت آرگنائزنگ کمیٹی جس میں8 رہنماﺅں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی کمیٹی میں پنجاب کے جنرل سیکرٹری ناصر محمود گل، راجہ بشارت کو شامل کیا گیا، جبکہ دیگر ممبران میں پنجاب شعبہ خواتین ونگ کی صدر شاہینہ فاروقی، سینئر نائب صدر روبینہ،یوتھ ونگ کے صدر زاہد اقبال چودھری اور جنرل سیکرٹری جوہدری ذوالفقار کو شامل کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی نے پنجاب کی 5ڈویژنوں میں تنظیم سازی ملکر کرلی ہے جس کے تحت ضلع نارووال میں مسلم لیگ ق نے کرنل(ر) محمد عباس کوصدر مقرر کیا ہے۔ اس طرح ضلع راولپنڈی کا صدر راجہ ناصر جمال کو نامزد کیا گیا ہے۔ ضلع اٹک کا صدر رفعت علی خان، ضلع جہلم کا صدر ڈاکٹر عصمت جاوید ملک، سرگودھا کے لئے عامر سلطان چیمہ، بھکر کے لئے ملک سلیم رضا کیاوڑ، فیصل آباد کے لئے رانا محمد عظیم، ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لئے محمد رضا علی شمس، گوجرانوالہ کے لئے چودھری ظفر اللہ چیمہ، حافظ آباد کے لئے چودھری مہدی حسن، گجرات کے لئے چودھری وجاہت حسین، منڈی بہاﺅالدین کے لئے چودھری ریاض اصغر، ساہیوال کے لئے رانا عامر شہزاد طاہر، پاکپتن کے لئے فاروق مانیکا اور وہاڑی میں طاہر اقبال کو صدر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب کے اڈیشنل سیکرٹری جنرل ناصر محمود گل سے بات کی گئی تو انہوںنے کہا کہ نائب وزیر اعظم پاکستان اور مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی کی بدولت صوبہ میں تنظیم سازی کا عمل شروع کیا گیا ہے اور ان کی ہدایت پر شفاف طریقے سے حقیقی کارکنوں اور پارٹی کے لئے خدمات سرانجام دینے والوں کو ڈویژنل تنظیم میں شامل کیا جارہاہے۔5ڈویژن میں تنظیم سازی ملکرکرلی گئی ہے۔ بقایا ڈویژنوں میں 15 ستمبر تک تنظیم سازی کا عمل ملکر کرلیا جائے گا۔ناصر محمود گل نے کہا کہ میں صرف اتنا کہوں گاکہ پنجاب کے حکمرانوں نے نہ صرف عوام کو مایوس کیا بلکہ صوبہ میں ترقی کا جو سفر جوہدری پرویز الٰہی نے شروع کیاتھا وہ شہباز شریف کے آنے سے رک گیا ہے۔ ہماری تنظیم پنجاب میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کرے گی اور صوبہ میں آئندہ حکومت مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی مل کربنائے گی اور آئندہ انتخابات میں ہر حلقہ کے اندر ٹکٹ مقامی تنظیم کی مشاورت سے دیئے جائیں گے۔

مزید : صفحہ آخر