بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر سے پستول اور 5 گولیاں برآمد، تحریری ضمانت پر رہا

بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر سے پستول اور 5 گولیاں ...

اسلام آباد(آئی این پی) وزارت داخلہ کی ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر مسافروں کی سخت جانچ پڑتال کی ہدایت کے بعد اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے نجی پرواز سے دوبئی جانے والے مسافر سے پستول اور پانچ گولیاں برآمدکر کے ملزم کوتحریری ضمانت پرچھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو شاہد سلیم نامی مسافر جو نجی پرواز سے دوبئی جا رہا تھا کہ دوران تلاشی اس کے پاس سے ایک پستول اور پانچ گولیاں برآمد ہوئیں جس پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے اسے روک لیا تاہم تحریری ضمانت کے بعد مسافر کو چھوڑ دیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر