بدین،زہریلی شراب پینے سے 9افراد ہلاک،3کی حالت تشویشناک

بدین،زہریلی شراب پینے سے 9افراد ہلاک،3کی حالت تشویشناک

بدین/ٹنڈو الہ یار(آئی این پی) اندرون سندھ زہریلی اور کچی شراب پینے کے مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہفتہ کو ذرائع کے مطابق بدین کے علاقے کڑیو گنور میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد بے ہوش ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ان میں سے 5افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر 3 تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہیں۔ بدین میں زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والوں میں شفقات ‘ جبار‘ نور محمد ‘ اصغر اور دیگر شامل ہیں۔دوسرے واقعہ ٹنڈو الہ یار میں پیش آیا جہاں ابراہیم کالونی میں کچی شراب پینے سے4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے تمام افراد کے ہلاک ہونے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ اندرون سندھ زہریلی او رکچی شراب سے ہلاکتوں کے واقعات عام ہیں اور پولیس کوئی خاطر خواہ کارروائی کرنے سے قاصر ہے۔

مزید : صفحہ آخر