اسامہ پرکتاب لکھنے والے امریکی کمانڈوکوشناخت کرلیا،القاعدہ

اسامہ پرکتاب لکھنے والے امریکی کمانڈوکوشناخت کرلیا،القاعدہ

قاہرہ (آن لائن )القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں نت نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے اور اب القاعدہ کی جانب سے ایک نیا دعوی سامنے آیا ہے۔القاعدہ نے اسامہ بن لادن پر کتاب لکھنے والے سابق امریکی سیل کمانڈو کو شناخت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ القاعدہ کی ویب سائٹ پر امریکی کمانڈو کا نام اور تصویر جاری کر دی گئی ہے۔ القائدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اسامہ بن لادن کے قاتل کے بارے میں جان گئی ہے۔ اب قاتل کو روئے زمین پر کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ ایبٹ آباد آپریشن کے سرگرم رکن ، سابق امریکی نیوی سیلز نے فرضی نام سے کتاب لکھی ہے۔ جس میں بن لادن آپریشن کا آنکھوں دیکھا حال تحریر ہے۔ یہ کتاب اگلے مہینے منظر عام پر آئے گی

مزید : صفحہ آخر