جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو منہ کی کھانا پڑیگی، راجہ ریاض

جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنیوالوں کو منہ کی کھانا پڑیگی، راجہ ریاض

فیصل آباد ( بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما قائد حزب اختلا ف پنجاب اسمبلی راجہ ریاض احمد خاں نے کہا ہے کہ 27 اگست کو کچھ نہیں ہونے والا نہ جمہوری عمل ری ڈیل ہوگااورنہ کوئی حکومت پر شب خون مارے گا پاکستان میں جمہوری عمل تسلسل کے ساتھ رواں دواں رہے گا جمہوریت کے خلاف سازشیں کر نے والے مایو س ہونگے اور انھیں اس بار بھی منہ کی کھانا پڑیگی۔ لند ن میں پارٹی عہدے داران سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ریاض احمد نے کہا کہ سید یو سف رضا گیلانی کے بعد اگر موجودہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بھی ہٹایا گیا تو یہ پیپلزپارٹی سے نہیں بلکہ ملک کے 18 کروڑ عوام کے ساتھ دشمنی ہوگی اور قوم جمہوریت کو ری ڈیل کرنے والوں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کریگی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک تحریک ہے جس کی داستانیں شہادتوں سے بھری پڑی ہیں جس نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور ہر آمر کے خلاف تاریخ ساز جدوجہد کرتے ہوئے آئین پاکستان اور جمہوریت سمیت پاکستان کا تحفظ کیا۔ ملک میں دہشت گردی کو ہوا دینے والے پرویز مشرف ہیں جو آج خود کو چھپا نے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ مختلف سیا سی قائدین پیپلزپارٹی پر بلا جواز تنقید کر تے ہوئے قوم کو گمراہ کررہے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے فیصلہ خلاف آنے پر سپریم کورٹ آف پاکستان پر حملہ کیا اور آج اسی عدلیہ کے پیچھے چھپ کر حکومت گرانے کی سازشیں کررہے ہیں جو ناکام ہی نہیں بلکہ بے مراد بھی ہونگے ایسے مفاد پر ست سیاست دانوں کو آئندہ عام انتخابات میں عبرتنا ک شکست سے دوچار کر دیں گے اور پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اگلی بار پھر سے حکومت میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پا رپاکستانیوں کو ملک میں جمہوری عمل جاری رکھنے میں پیپلزپارٹی کا کھل کر ساتھ دینا چاہیے تاکہ پاکستان کو اقوام عالم کی صف میں بہتر پوزیشن کے ساتھ پیش کیا جا سکے۔

مزید : صفحہ آخر