اقوام متحدہ کا بلوچستان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ

اقوام متحدہ کا بلوچستان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ

اسلام آباد/ اقوام متحدہ (آئی این پی ) اقوام متحدہ نے بلوچستان کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے وزارت خارجہ کو خط کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے ۔ہفتہ کو ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ نے وزارت خارجہ کے نام خط لکھا ہے کہ بلوچستان کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے اقوام متحدہ کا 7 رکنی وفد10سے 20 ستمبرتک پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفد کوئٹہ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد کا دورہ کرے گا۔ وفد کے ارکان وزیراعظم ، وزیر داخلہ اور صوبائی حکام سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

مزید : صفحہ آخر