غیر معیاری ڈیزل کے استعمال سے پاور پلانٹس کی 40فیصد کارکردگی متاثر

غیر معیاری ڈیزل کے استعمال سے پاور پلانٹس کی 40فیصد کارکردگی متاثر

لاہور( این این آئی)غیرمعیاری ڈیزل کے استعمال سے پاورپلانٹس خراب ہونے لگے‘پاورپلانٹس نے مشینوں کی مرمت کے لئے حکومت سے کروڑوں کے اضافی فنڈز مانگ لیے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے ے کہا ہے کہ غیرمعیاری ڈیزل کے استعمال سے پاورپلانٹس کی 40فیصد کارکردگی متاثرہوئی ہے ۔ہلمور، اورینٹ اورسیف پاورپلانٹ گیس پر چلائے جا رہے تھے گزشتہ سال جون میں گیس کا معاہدہ ختم ہو گیا جس کی تجدید میں غفلت برتنے کے باعث ان پلانٹس کو اب ڈیزل پر چلایا جا رہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ناقص ڈیزل کے استعمال سے ان پلانٹس کی مشینری خراب ہو چکی ہے جس کی مرمت کے لئے پلانٹس نے حکومت سے 44 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافی رقم مانگی ہے۔ہلمورپاورپلانٹ نے پونے دو گنا ،اورینٹ اورسیف پاورپلانٹس نے مرمت کی لاگت میں سوا دوگنا اضافے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر