ڈرون حملے حکومت کی اجازت سے ہورہے ہیں: سینیٹر ساجد میر

ڈرون حملے حکومت کی اجازت سے ہورہے ہیں: سینیٹر ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی(مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ڈرون حملے حکومت کی اجازت سے ہورہے ہیں، قوم کو دھوکہ دینے کے لیے امریکہ سے رسمی احتجاج کیا جاتا ہے، موجودہ حکمرانوں نے کرسی کی خاطر ملکی سلامتی اور خودمختاری کا سودا کر لیا ہے۔مرکز اہل حدیث راوی روڈ میں مرکزی ناظم اعلی حافظ عبدالکریم کے ہمراہ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے امریکہ کو اپنا خدا سمجھ کر ملکی سلامتی وخودمختاری اسکے آگے گروی رکھ دی ہے۔ ڈرون حملے پارلیمنٹ کی قراردادوں کے علاوہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے، جس سے امن کی بجائے فساد کو ہوا ملتی ہے۔ عسکری قیادت کی طرف سے شمالی وزیرستان میں مشترکہ آپریشن سے انکار کے بعد ڈرون حملوں میں شدت آئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -