پرانے انجنوں کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار

پرانے انجنوں کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار

لاہور (سٹاف رپورٹر)ریلوے میں بوسید ہ نظام اور بوڑھے انجنوں کے باعث ٹرینوں کی غیر معمولی تاخیر کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بھی برانچ اور مین لائن پر چلنے والی ٹرینیں ایک سے نو گھنٹے تک تاخیر کاشکار ہوئیں جس کی وجہ سے مسافر ٹرینوں میں خوار ہوگئے۔بتایا گیاکہ کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین قراقرم ایکسپریس ،عوام ایکسپریس، تیزگام، کراچی ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس پانچ گھنٹے تک کی تاخیر سے اپنی منزل مقصود پر پہنچیں جبکہ کوئٹہ سے لاہور آنے والی جعفر ایکسپریس بھی نو گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئی۔

مزید : صفحہ آخر