خراب موسم کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار

خراب موسم کی وجہ سے پروازیں تاخیر کا شکار

لاہور(سٹاف رپورٹر)موسم کی خرابی اور فنی خرابی کے باعث اندرون اور بیرون ملک آنے اور جانے والی پروازوں کی آمدورفت کی تاخیر کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے لند ن جانے والی پروازPK757تین گھنٹے،لاہور سے دبئی جانے والی پرواز SIA766دس گھنٹے اور دبئی سے لاہور آنے والی پرواز PK204ایک گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔دریں اثناءجدہ سے لاہورآنے والی پرواز PK7624منسوخ کردی گئی اور مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید : صفحہ آخر