مسافر کرایوں میں اضافے کے بعد مال بردار گاڑیوں کا کرایہ بھی 10 فیصد بڑھ گیا

مسافر کرایوں میں اضافے کے بعد مال بردار گاڑیوں کا کرایہ بھی 10 فیصد بڑھ گیا

لاہور( این این آئی)پاکستان ریلوے نے مسافر کرایوںمیں اضافے کے بعد مال بردار گاڑیوں کا کرایہ بھی 10 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کرلی جس پرعملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔پاکستان ریلوے نے مسافر کرایوں میں اضافے کے بعد مال بردار گاڑیوں کے کرائے میں بھی 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت ریلوے نے مسافر گاڑیوں اور مال برادار گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔ کرایوں میں اضافے سے ریلوے کوروزانہ 15لاکھ روپے کی بچت ہوگی ۔پٹرولم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ریلوے کو ہر ماہ ساڑھے4کروڑ روپے خسارے کا سامنا تھا ۔اس وقت ریلوے کی تین مال بردار گاڑیاں چل رہی ہیں ،کرایوں میں اضافے کے بعد مزید گاڑیاں بھی چلائی جائیں گی۔

مزید : صفحہ آخر