لاہور کے معروف تاجر کو 50لاکھ تاوان کیلئے مری سے اغوا کرلیا گیا

لاہور کے معروف تاجر کو 50لاکھ تاوان کیلئے مری سے اغوا کرلیا گیا

لاہور (کر ا ئم ر پو ر ٹر)ماڈل ٹاﺅن کے رہائشی معروف صنعتکار کو 50لاکھ رروپے تاوان کے لئے اغواءکر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ جی بلاک ماڈل ٹاﺅن کے رہائشی حاجی محمد بشیر اہل خانہ کے ہمراہ عید پر مری سے 12کلومیٹر آگے خیر ا گلی اپنے گھر گئے صبح سیر کر تے ہوئے 6اغواءکاروں نے ڈرائیور سمیت اغواءکر لیا ۔ بعد ازاں ڈرائیور کو چھوڑ دیا اور حاجی بشیر کو ساتھ لے گئے تھانہ ڈونگہ گلی پولیس نے مغوی کے بیٹے ندیم بابر کی مدعیت میں اغواءکا مقدمہ درج کر لیا ہے ملزم پشتو بول رہے تھے ۔ ڈی پی او ایبٹ آباد کریم خان نے کہا ہے کہ ملزموں نے لواحقین سے 50لاکھ روپے تاوان مانگا ہے جلد ملزمان کو گرفتارکر کے حاجی بشیر کو بازیاب کروا لیا جائے گا ۔

مزید : صفحہ آخر