وزیراعلیٰ پنجاب کا انضمام الحق کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق ٹیسٹ کرکٹر انضمام الحق کے والد کے انتقال پر دلی افسوس اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔