اندرون لوہاری ،طالب علم بارش کے دوران کھلے ہول میں گر کر جاں بحق علاقہ میں شدید احتجاج

اندرون لوہاری ،طالب علم بارش کے دوران کھلے ہول میں گر کر جاں بحق علاقہ میں ...

لاہور(کرائم رپورٹر) معصوم طالب علم بارش میں کھیلنے کے دوران کھلے ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا، متوفی کے گھر صف ماتم بچھ گئی، ماں بیٹے کی لاش پر بین کرتی رہی، ماں کی ممتا کی بے بسی دیکھ درجنوں خواتین بھی اشکبار ہو گئیں، پولیس نے قانونی کارروائی کرنے کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی، جسے سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، بتایا گیا ہے کہ اندرون لوہاری گیٹ کا رہائشی محنت کش امداد حسین کا 6 سالہ بیٹا محمد احمد جو مقامی سکلو میں پڑتا تھا گزشتہ روز محلہ میں بارش ہونے کے وقت کھیلتے ہوئے کھلے ہول میں گر گیا دیگر بچوں نے دیکھ کر شور مچانا شروع کر دیا،ریسکیو 1122 ٹیم کو اطلاع دی گئی، جنہوں نے آدھ گھنٹہ کوشش کے بعد بچے کو نکال لیا، جسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر دم توڑ گیا، سینکڑوں محلہ داروں نے مقامی پولیس اور انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا کہ گٹر نما کھلے مین ہول کا کوئی مناسب انتظام نہ کیا گیا اگر کوئی چیز رکھی جاتی تو نشئی اٹھا کر اسے فروخت کر دیتے، متوفی کے والد نے روتے ہوئے بتایا کہ میری دنیا بھی اجڑ گئی۔

مزید : صفحہ آخر