ممبئی حملہ اور مشرف جائیداد ضبطگی کیخلاف کیسوں کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی

ممبئی حملہ اور مشرف جائیداد ضبطگی کیخلاف کیسوں کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی

راولپنڈی(ثناءنیوز ) ممبئی حملہ اورپرویزمشرف جائیداد ضبطگی کے خلاف کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج چودھری حبیب الرحمان نے ہفتہ کوممبئی حملہ کیس اور صہبا مشرف کی درخواست کی سماعت کی ۔عدالت نے ممبئی حملہ سازش کیس میں وکیل صفائی خواجہ حارث کی عدم حاضری کے باعث سماعت بغیرکارروائی یکم ستمبرتک ملتوی کردی۔ انسداددہشت گردی کی عدالت نے بے نظیرقتل کیس میں ملزم پرویزمشرف کی جائیداد ضبطگی اوراکانٹس منجمد کیے جانے کے خلاف صہبامشرف کی درخواست کی سماعت بھی یکم ستمبرتک ملتوی کردی ہے۔

مزید : صفحہ آخر