کرپشن الزامات، تھانہ ٹاﺅن شپ کے اے ایس آئی نوکری سے برخاست
لاہور(سپیشل رپورٹر)ایس پی صدرکیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے کرپشن اور جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے پر انضباطی کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ٹاﺅن شپ کے ٹی اے ایس آئی کو نوکری سے بر خاست کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ کرپشن اور جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے کی شکایات پر ایس پی صدرنے تھانہ ٹاﺅن شپ میں تعینات ٹی اے ایس آئی عمران جعفر کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔ دوران انکوائری اے ایس آئی کے خلاف الزامات درست ثابت ہونے پر ایس پی صدر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے اے ایس آئی عمران جعفرکو نوکری سے بر خاست کر دیا۔