شہر میں ایک کروڑ مالیت کے ڈاکے ،اسلامپورہ میں 34لاکھ کی ڈکیتی ،ایک شہری مزاحمت پر زخمی

شہر میں ایک کروڑ مالیت کے ڈاکے ،اسلامپورہ میں 34لاکھ کی ڈکیتی ،ایک شہری ...

لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو ایک کروڑ روپے سے زاہد مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کردیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلامپورہ کے علاقہ آﺅٹ فال روڈ پر 6ڈاکوﺅں نے سعودیہ پلٹ فیملی سے 34لاکھ مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیاپولیس کے مطابق سعویہ پلٹ ظفراقبال اپنی فیملی کے ہمراہ اسلامپورہ سنت نگر میں اپنی بہن کے گھر جارہاتھا کہ آﺅٹ فال روڈ پر ظفراقبال کی گاڑی کا پیچھا کرنے والے موٹر سائیکل سوار 6 ڈاکوﺅں نے گن پوائنٹ پر 34لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا،فیکٹری ایریا کے علاقہ میں عتیق کے گھر سے تین ڈاکوﺅں اور ایک لیڈی ڈاکو نے گن پوائنٹ پر 50ہزار کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے شور کی آواز سن کر گھر کے اوپر والے پورشن میں رہائش پزیر عتیق کے بھائی نے 15پر پولیس کو کال کردی جس پر ڈاکو موقع سے فوری طور پر فرار ہوگئے تاہم بھاگتے ہوئے لیڈی ڈاکو کا پر س زمین پر ہی گر گیا جس میں سے پولیس کو لیڈی ڈاکو کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ملا جس کے مطابق خاتون کا نام نرگس زوجہ مارشل معلوم ہوا ہے،باغبانپورہ کے علاقہ میں ایک شہری جاوید کے گھر سے تین ڈاکوﺅں10لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا،نشترکالونی کے علاقہ میں تین ڈاکوﺅں نے یعقوب مسیح اور اسکے ہمسائے کے گھر سے ایک لاکھ کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹنے کے بعد مزاہمت کرنے پر یعقوب کے بیٹے جمیل کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا،سبزہ زار کے علاقہ میں نور احمد سے پانچ لاکھ ،مصطفی ٹاﺅن میں آصف سے ڈیڑھ لاکھ اور ریس کورس کے علاقہ میں یٰسین سے گن پوائنٹ پر ہزاروں کی نقدی اور موبائل جبکہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں لطیف سے موٹرسائیکل،ہزاروں کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا گیا،نواب ٹاﺅن میں رضوان کے گھر سے 13لاکھ،ڈیفنس اے میںخالد محمود کے گھر سے 12لاکھ،سبزہ زار میں محمد سلیم کی دکان سے 11لاکھ ،غالب مارکیٹ میں ثاقب کے گھر سے 8لاکھ،جوہر ٹاﺅن میں اظہر کے گھر سے8لاکھ،کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈاکٹر فلک کے گھر سے 5لاکھ،شاہدرہ میں اسلم کی فیکٹری سے 4لاکھ اور چوہنگ میں فیصل کے گھرسے 3لاکھ مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا گیا،ماڈل ٹاﺅن ایچ بلاک کے رہائشی معروف صحافی اور وزیر اعلی پنجاب کے ہمسائے سجاد میر کے گھر سے قیمتی کار چوری کرلی گئی،اسلامپورہ سے وقاص،راوی روڈ سے عامر،گجرپورہ سے آصف،ریس کورس سے ارشد اور یاسر،سول لائن سے صادق،اقبال ٹاﺅن سے آصف اور معظم،گلشن راوی سے وحید، جوہر ٹاﺅن سے شہزاد،قائداعظیم انڈسٹریل ایریا سے شفیق، باٹا پور سے شہباز،فیکٹری ایریا سے لقمان، گلبرگ سے مدثر، غالب مارکیٹ سے اشتیاق،کاہنہ سے حسن اور کوٹ لکھپت سے آفتاب کی گاڑیاں جبکہ اقبال ٹاﺅن نرگس بلاک سے طارق قریشی کا کیری ڈبہ ایل ای پی 5771، گلبرگ سے عثمان،شادمان سے واردث علی،ٹاﺅن شپ سے شیخ راحیل،نواب ٹاﺅن سے عبدالقیوم،ساندہ سے احمداور اقبال ٹاﺅن سے امتیاز کی گاڑیاں چوری ہوگئیں۔

مزید : ایڈیشن 1