کراچی: پولیس کا میر بختیار ڈومکی کی اہلیہ اور بیٹی کے قتل میں ملوث 2 ملزم گرفتار کرنے کا دعویٰ
کراچی (آئی این پی ) کراچی میں ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیوں کے دوران قتل کی دارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ہفتہ کوپولیس کے مطابق ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران قتل کی واردات میں ملوث دو مبینہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار ملزمان کے بارے میں پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ملزمان پر ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان میر بختیار ڈومکی کی بیوی اور بیٹی کے قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ایم پی اے بلوچستان میر بختیار ڈومکی کی بیوی اور بیٹی کو 29 جنوری 2012 کو گزری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی کا تعاقب کرکے گزری پل کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔