پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قبو ل نہیں، ملتان میں شہریوں نے احتجاج کے دوران رکشہ جلا دیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ قبو ل نہیں، ملتان میں شہریوں نے احتجاج ...

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف ملتان میں احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے رکشہ کو آگ لگا دی۔ جیو نیوز کے مطابق حرم گیٹ چوک پر رکشہ یونین اور متحدہ شہری محاذ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ بلاک کیا اوراحتجاجاً رکشہ نذر آتش کر دیا ۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے انہیں دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا ہے اور اب حکومت نے یہ فیصلہ بھی کر لیا ہے کہ وہ ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

مزید : ایڈیشن 1