کامرہ بیس حملے میں ملوث دہشت گرد انس کو بیروزگاری پر گھروالوں نے نکال دیا تھا

کامرہ بیس حملے میں ملوث دہشت گرد انس کو بیروزگاری پر گھروالوں نے نکال دیا تھا

لاہور (سپیشل رپورٹر) کامرہ ایئر بیس حملے میں ملوث قصور کے دہشت گرد26سالہ ”محمدانس “کو بے روزگاری کی وجہ سے گھر والوں نے 2سال قبل گھر سے نکال دیاتھا جس کے بعد اس نے جہادی تنظیم کے ساتھ تعلق بنالیا اور بعدازاں تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کی اور دہشت گردی کی اس واردات میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ماراگیا ۔قصور پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ محمد انس ولد محمد عاشق برج کلاں قوم ارائیںتھانہ گنڈا سنگھ ضلع قصور کارہائشی تھا ،ملزم کو 2سال قبل فیملی نے گھر سے عاق کردیاتھا دہشت گرد انس کا ایک چھوٹا بھائی اور ایک بہن ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد انس 2سال سے قصور میں رہائش پذیر تھا ۔ ذرائع کے مطابق ملزم انس کی لاش کو تاحال سکیورٹی اداروں نے ورثا کے حوالے نہ کیا ہے ،اہل علاقہ کے مطابق دہشت گرد انس کے والد محمد عاشق کو سکیورٹی اداروں نے گرفتار کررکھا ہے اور سکیورٹی ادارے ان سے تفتیش کررہے ہیں کہ ملزم کو کون کون ملنے آتاتھا اور اس کا کس کس سے رابطہ تھا گھر والوں نے نکال دیا

مزید : ایڈیشن 1