احتساب عدالت میں پنجاب بینک،حج کرپشن کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ملتوی

احتساب عدالت میں پنجاب بینک،حج کرپشن کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ملتوی

لاہور ( سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کی مالی بدعنوانی کے ریفرنس میں ملوث بنک آف پنجاب کے سابق صدر ہمیش خان، حارث سٹیل کے ڈائریکٹر شیخ محمد افضل ، شیخ محمد منیر اور سیٹھ نثار احمد کے خلاف کروڑوں روپے کی مالی بدعنوانی کے ریفرنس میں سماعت 27اگست تک ملتوی کر دی جبکہ احتساب عدالت نے سابق ڈائریکٹر جنرل حج میجر ریٹائرڈ راﺅ شکیل احمد کے خلاف مالی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ریفرنس میں سماعت بغیر کارروائی کے 7ستمبر تک ملتوی کر دی ۔ احتساب عدالت نے حبیب الرحمان کے خلاف مالی بدعنوانی کے ریفرنس میں استغاثہ کے دو گواہوں کا بیان قلمبند کرکے مزید گواہ طلب کرتے ہوئے سماعت مزید کارروائی کے لیے10 ستمبر، رانا محمد ریاض کے خلاف مالی بدعنوانی کے ریفرنس کی سماعت7 ستمبر ، سابق ڈائریکٹر لینڈ خان ہارون راسخ کے خلاف مالی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ریفرنس کی سماعت11 ستمبر اور سابق کسٹم آفیسر خواج محمد تنولی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بدعنوانی کے ریفرنس میں استغاثہ کے ایک گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت مزید کارروائی کے لیے10 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید : ایڈیشن 1