ٹانک میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر بنوں شاہراہ بند ، بجلی بھی غائب
ٹانک (مانیٹرنگ ڈیسک ) ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر بنوں شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے۔
ذرائع کے مطابق ٹانک کے علاقے میں گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی کے باعث شہرکی بجلی بھی منقطع ہوگئی ہے جس پر شہریوں نے بتایا کہ گزشتہ آٹھ گھنٹے سے بجلی بند ہے اور ان کے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے ہیں ۔