معروف بھارتی اداکار اے کے ہنگل چل بسے

معروف بھارتی اداکار اے کے ہنگل چل بسے
معروف بھارتی اداکار اے کے ہنگل چل بسے

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کے نامور اور معروف اداکار اے کے ہنگل 95برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ وہ 16اگست کو غسل خانے میں گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے جس پر انہیںآشہ پاریکھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اس سے پہلے وہ گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور وہ طویل عرصے سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

اے کے ہنگل نے بھارٹی فلم شعلے میں نابینا امام مسجد کا کردارادا کیا جو آج بھی عوام کی یادوں میں تازہ ہے اور انہوں نے 200بھارتی فلموں میں کام کیا ہے۔

مزید : تفریح