لیاری میں رینجرز نے آپریشن کے دوران 16افرادکو گرفتار کر لیا ، تین شہری بھی زخمی

لیاری میں رینجرز نے آپریشن کے دوران 16افرادکو گرفتار کر لیا ، تین شہری بھی ...
لیاری میں رینجرز نے آپریشن کے دوران 16افرادکو گرفتار کر لیا ، تین شہری بھی زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد میں دہشت گردوں کی کارروائیاں نہ رک سکیں جبکہ رینجرز نے بھی دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شرو ع کردیا ہے۔رینجرز نے لیاری میں آپریشن کے دوران 16افراد گرفتار کر لیا جبکہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افرادبھی زخمی ہوگئے ہیں ۔لیاری کے علاقے افشانی گلی اور نوالین کے علاقے میں رینجرز نے آپریشن کے دوران 16سولہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران ملزمان سے دو موٹر سائیکل ، چھ دیسی ساختہ بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
لی مارکیٹ میں لیاری آپریشن کے خلاف احتجاج شہریوں نے احتجاج کیاجس میں چند مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر ہنگامہ آرائی کی۔رینجرز کو واقعے کی اطلاع ملی تو رینجرز کے وہاں پہنچتے ہی مشتعل مظاہرین فوری طورپر منتشر ہوگئے۔ دوسری طرف ماڑی پور روڑ پر نامعلوم کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ رینجرز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ لیاری میں آپریشن کے دوران ہوئی۔

مزید :

کراچی -