ڈیرہ غازی خان کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ : فلڈ فورکاسڈنگ ڈویژن

ڈیرہ غازی خان کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ : فلڈ فورکاسڈنگ ڈویژن
ڈیرہ غازی خان کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ : فلڈ فورکاسڈنگ ڈویژن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈیرہ غازی خان میں صبح پانچ بجے سے لے کر سہ پہر تین بجے تک پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی ریلا گزرنے کاامکان ہے جس کے پیش نظر حکام کی جانب سے نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو مختاط رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
فلڈ فور کاسڈنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے اور تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1519.94فٹ ریکارڈ کی گئی جبکہ منگلاڈیم میں پانی کی سطح 1177.65فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 261100کیوسک جبکہ اخراج 110000کیوسک ہے ۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 27404کیوسک جبکہ اخراج 12ہزارکیوسک ہے جبکہ حکام نے بتایا کہ دونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 80لاکھ 76ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

قومی -