کون کون پیش ہو گا... رجسٹرار سپریم کورٹ کا وزیراعظم ہاﺅس کو خط، متوقع رہنماﺅں کی فہرست طلب کر لی

کون کون پیش ہو گا... رجسٹرار سپریم کورٹ کا وزیراعظم ہاﺅس کو خط، متوقع رہنماﺅں ...
کون کون پیش ہو گا... رجسٹرار سپریم کورٹ کا وزیراعظم ہاﺅس کو خط، متوقع رہنماﺅں کی فہرست طلب کر لی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے وزیراعظم ہاﺅس کو خط لکھا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں متوقع پیشی کے موقع پر ساتھ آنے والے رہنماﺅں کی فہرست طلب کی ہے تاہم ابھی تک وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے اس خط کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے ابھی تک سپریم کورٹ کو رہنماﺅں کی فہرست نہیں بھجوائی گئی جس کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے وزیراعظم ہاﺅس کو یہ خط لکھا گیا ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں