باجوڑ ایجنسی: سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ، ایک اہلکار شہید، تین زخمی

باجوڑ ایجنسی: سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ، ایک اہلکار شہید، تین ...
باجوڑ ایجنسی: سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ، ایک اہلکار شہید، تین زخمی

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں امن لشکر اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ میں ایک اہلکار شہید اور تین افراد زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل سلارزئی کے علاقے بٹوارہ میں آج دوسرے دن بھی امن لشکر اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ جاری ہے جس میں سیکیورٹی اہلکار بھی شریک ہیں۔ زخمیوں میں امن لشکر کے دو رضاءکار اور ایک سیکورٹی اہلکار شامل ہیں۔ جوابی کاروائی میں 20 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسی علاقے میں جھڑپ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں امن لشکر کے پانچ رضاءکار زخمی ہو گئے تھے جبکہ 25 شدت پسند مارے گئے تھے ۔

مزید : پشاور