سعودی عرب سے القاعدہ کے چھ دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

سعودی عرب سے القاعدہ کے چھ دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد
سعودی عرب سے القاعدہ کے چھ دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے اور القاعدہ کے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارودی مواد اور کیمیکل برآمد کر لیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے غیر ملکی تنظیموں سے رابطے تھے۔ یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور غیر ملکیوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

مزید : بین الاقوامی