پاک ،بھارت عوام امن چاہتے ہیں، پاکستانی وفد کا پانچ روزہ دورہ مکمل

پاک ،بھارت عوام امن چاہتے ہیں، پاکستانی وفد کا پانچ روزہ دورہ مکمل
پاک ،بھارت عوام امن چاہتے ہیں، پاکستانی وفد کا پانچ روزہ دورہ مکمل

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا پارلیمانی وفد بھارت کے پانچ روزہ دورے کے بعد واہگہ کے راستے وطن واپس پہنچ گیا ہے اور بتایا ہے کہ دونوں اطراف امن کی خواہش موجود ہے، پرانے مسائل کے حل میں تیزی لانا ہو گی۔ واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا کہ جنوبی ایشیاءمیں امن، غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ویزا معاہدے پر جلد دستخط ہونے چاہئیں جبکہ بزرگ شہری، طلبا اور ماہرین تعلیم کے وفود کے تبادلے کو آسان بنایا جائیگا۔ اس موقع پر سینیٹر حاجی عدیل نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا مرکز نہیں بلکہ دہشت گردی کا نشانہ ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ مسائل کی موجودگی میں بھی امن کیلئے کوششیں جاری رکھنا ہوں گی اور اس سلسلے میں صرف وفاقی حکومت ہی نہیں بلکہ صوبائی حکومتوں میں بھی رابطہ ہونا چاہئے۔ انوشے رحمان نے بتایا کہ وفد اپنی سفارشات پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرے گا۔

مزید : لاہور