وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی، سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا، 800 سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے

وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی، سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا، 800 سے زائد ...
وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی، سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا، 800 سے زائد اہلکار تعینات کئے جائیں گے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی سپریم کورٹ میں ممکنہ حاضری کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور پولیس اور رینجرز کے 800 سے زائد اہلکار تعینات کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی ڈیوٹی کی نگرانی خود آئی جی اسلام آباد کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کل وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں ممکنہ پیشی کے مدنظر ریڈ زون میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی ہو گی جبکہ دو ایس ایس پی ، تین ایس پی اور چھ ایس ڈی پی او بھی ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے علاوہ دو ہیلی کاپٹرز بھی فضائی نگرانی کریں گے۔ ریڈ زون میں واقع دفاتر کے ملازمین کو بھی صبح آٹھ بجے تک اپنے اپنے دفاتر میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : اسلام آباد