فائرنگ سے دو افراد ہلاک، سابق یوسی ناظم سمیت سات افراد زخمی، ٹارگٹ کلر سمیت پانچ افراد گرفتار

فائرنگ سے دو افراد ہلاک، سابق یوسی ناظم سمیت سات افراد زخمی، ٹارگٹ کلر سمیت ...
فائرنگ سے دو افراد ہلاک، سابق یوسی ناظم سمیت سات افراد زخمی، ٹارگٹ کلر سمیت پانچ افراد گرفتار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک اور سابق یو سی ناظم سمیت سات افراد زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹارگٹ کلر سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ بلدیہ ٹاﺅن کے علاقے رانگڑ محلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق یو سی ناظم سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ بلدیہ ٹاﺅن لاسی گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے کہ راستے میں ایک شعیب نامی زخمی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ ہلاک ہونے والوں کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ہب ریور روڈ بلاک کر دیا۔ شیریں جناح کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ نیو ٹاﺅن اور ایم اے جناح روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ منوڑہ میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سعید آباد کے علاقے سے ایک ٹارگٹ کلر عابد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ اور سیون ایم ایم رائفل برآمد کر لی۔ ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی کے مطابق ملزم سعید آباد اور دیگر علاقوں میں 12 افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ سرجانی ٹاﺅن میں پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث شہباز کو سی پی ایل سی کے تعاون سے گرفتار کیا۔ عید گاہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کاریں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار کر لیا ہے جبکہ سولجر بازار سے بھی پولیس نے دو ڈاکوﺅں کو گرفتار کیا۔

مزید : کراچی