چھن گئی تھی گیلانی کی جہاں ”دلہن“۔۔۔ راجہ کی بھی جائے گی ”بارات“ وہاں، وزیراعظم آج عدالت میں پیش ہوں گے

چھن گئی تھی گیلانی کی جہاں ”دلہن“۔۔۔ راجہ کی بھی جائے گی ”بارات“ وہاں، ...
چھن گئی تھی گیلانی کی جہاں ”دلہن“۔۔۔ راجہ کی بھی جائے گی ”بارات“ وہاں، وزیراعظم آج عدالت میں پیش ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پر عدالتی احکامات کی عدم پیروی پر وزارت عظمیٰ گنوانے والے یوسف رضا گیلانی کی طرح وزیراعظم راجہ پرویزاشرف بھی اتحادی جماعتوں کے رہنماﺅں اور کابینہ کے اراکین کی ”حوصلہ افزائی و یکجہتی“ کے ساتھ آج اسی کیس میں سپریم کورٹ کے روبرو پیش ہوں گے۔ عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیراعظم کو سابق وزیراعظم کی طرف سے عدالت میں پیش نہ ہونے کے مشورے سمیت کئی امور کا جائزہ لیا گیا جس دوران اتحادی جماعتوں میں اختلاف رائے بھی سامنے آیا تاہم حتمی طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عدالتی احکامات کی تعمیل میں وزیراعظم سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے اور ان سے یکجہتی کیلئے اتحادی جماعتوں کی قیادت بھی ان کے ساتھ ہو گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ وزیر داخلہ کو سیکیورٹی انتظامات کی بھی فوری طور پر ہدایت کر دی گئی ہے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے 30 رہنماء بھی سپریم کورٹ جائیں گے جن کی فہرست سپریم کورٹ بھجوا دی گئی ہے۔ اجلاس میں وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں دائر اہم حکومتی مقدمات اور ان سے نمٹنے کیلئے دستیاب آپشنز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ قانون کی بالادستی اور عدالتی احکامات کی تعمیل کے بارے میں حکومتی پالیسی کا اہم جزو ہے۔ اجلاس میں اتحادیوں نے درپیش چیلنجز پر متحد رہنے کا عزم کیا جبکہ صدر اور وزیراعظم نے حمایت جاری رکھنے پر اتحادیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں دیگر اہم امور پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس سے قبل وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے علیحدگی میں بھی ملاقات کی تھی اور اس سے پہلے ہی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کو عدالت میں پیش نہ ہونے کا مشورہ بھی دیا تھا۔