دورہ جنوبی افریقہ، ٹنڈولکر کو 200ویں ٹیسٹ کے موقع پر ایوارڈ ملیگا

دورہ جنوبی افریقہ، ٹنڈولکر کو 200ویں ٹیسٹ کے موقع پر ایوارڈ ملیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                    جوہانسبرگ ( نیٹ نیوز)کرکٹ جنوبی افریقہ رواں سال کے اواخر میں بھارتی ٹےم کے دورہ جنوبی افریقہ کے موقع پرعظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو 200ویں ٹےسٹ کے موقع پر ایورڈ سے نوازے گا۔کرکٹ جنوبی افریقہ کے صدر کرس نینزانی نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کا جنوبی افریقی سرزمین پر 200واں ٹےسٹ میچ کھیلنا ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔انہوں نے کہاکہ 200ویں ٹےسٹ میچ کے موقع پر سچن ٹنڈولکر کو ایوارڈسے نوازا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے شیڈول کی منظوری کے بعد ایوارڈکے بارے میں تفصیلات منظرعام پر لائی جائیں گی۔