سارو گنگولی بنگال کرکٹ کوچنگ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

سارو گنگولی بنگال کرکٹ کوچنگ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                کولکتہ (نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق قائد سارو گنگولی بنگال کرکٹ کوچنگ کمیٹی کے چیئرمین مقرر ہو گئے۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے سابق بلے باز پانچ رکنی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی ورکنگ کمیٹی نے اپنے اجلاس میں گنگولی کی تقرری کا فیصلہ کیا۔ سارو گنگولی نے اپنے بیان میں کہا کہ بنگال کرکٹ کوچنگ کمیٹی کا سربراہ مقرر ہونا اعزاز کی بات ہے اور میں اپنے تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حکام کی توقعات پر پورا اترنے کےلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔