ساف فٹ بال ٹورنامنٹ‘ قومی ٹیم کی نیپال میں پریکٹس شروع

ساف فٹ بال ٹورنامنٹ‘ قومی ٹیم کی نیپال میں پریکٹس شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                    لاہور( سپورٹس رپورٹر) آٹھویں ساف فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم نیپال پہنچ گیئی جہاں ٹیم نے گذشتہ روز پریکٹس میچ بھی کھیلا۔ رپورٹس کی مطابق ایونٹ کا آغاز 31 اگست سے ہوگا۔ مقابلے 11 ستمبر تک جاری رہیں گے۔ قومی ٹیم ثمر اسحق کی قیادت میں ساف فٹ بال ٹورنامنٹ میں شریک ہے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ثاقب حنیف‘ مزمل حسین‘ محمد جنید‘ محمد حمید‘ کامران خان‘ محمد احمد‘ احسان اللہ‘ صدام حسین‘ محمد عادل‘ فیصل اقبال‘ یاسر آفریدی‘ ضیاءاسلام‘ نوید احمد و دیگر شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ شملان بھی اعزازی کوچنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے ٹیم کیساتھ روانہ ہوئے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں شریک ہیں۔ پاکستان کا پہلا میچ یکم ستمبر کو بھارت‘ دوسرا 3 ستمبر کو نیپال اور تیسرا میچ 5 ستمبر کو بنگلہ دیش کیساتھ ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے ساف کپ میں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں کی۔