ٹیم ایشیا کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،آصف باجوہ

ٹیم ایشیا کپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،آصف باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں ایشیاءکپ جیتنے کی صلاحیت موجود ہے اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ ایونٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ہاکی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرےگی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں کا امتزاج ہے اور ان میں کسی بھی مضبوط ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اولمپین طاہر زمان قومی کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کیلئے بطور کوچ تعینات کیا ہے تاکہ وہ کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے کر ٹیم کو فتوحات کی راہ پر گامزن کرے۔ آصف باجوہ نے کہا کہ ایشیاءکپ میں سخت حریف ضروری ہے تاہم وہ توقع رکھتے ہیں کہ ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹائٹل جیے گی اور اگلے سال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرےگی۔ انہوں نے کہا کہ ایشیاءکپ میں جنوبی کوریا، بھارت اور ملائشیاءسخت حریف ہوں گے تاہم قومی ٹیم ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوجائےگی۔

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق