تین سالہ صدارت میں کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کیا، خواجہ ندیم

تین سالہ صدارت میں کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کیا، خواجہ ندیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


                                    لاہور ( سپورٹس رپورٹر )لاہور سٹی کرکٹ ایسویسی ایشن کے سابق صدر خواجہ ندیم احمد نے کہا ہے کہ انگلینڈ میں تین ملکی کرکٹ سیریز جیتنے والی پاکستان کی انڈر 19ٹیم کے 8اراکین کا تعلق لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن سے ہے جو کہ ایسوسی ایشن کے لئے باعث مسرت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایل سی سی کی میری تین سالہ صدارت کے دور میں کرکٹ کی ترقی کے لئے جو مخلصانہ کوششیں کی گئیں تھی اس کے نتیجہ میں جو نیا ٹیلنٹ سامنے آیا تھا اس میں سے 8کھلاڑیوں نے قومی جونیئر ٹیم میں جگہ بنالی جو کہ بڑی ایچیومنٹ اور اطمینان بخش ہے ۔پاکستان جونیئر ٹیم نے نوٹنگھم میں ہونے والے فائنل میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم کو 192رنز شے شکست دیکر تین ملکی سیریز جیت لی تھی ۔ خواجہ ندیم احمد نے جونیئر ٹیم کے آگے بڑھنے کے جذبہ اور مسلسل پرفارمنس کو ٹیم کی کامیابی کی وجہ قرار دیا۔ٹیم کو بے مثال کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے۔
 انہوں نے کہاکہ تمام کھلاڑیوں نے پورے ایونٹ میں آﺅٹ سٹینڈنگ پرفارمنس مظاہرہ کیا اور بہترین مشترکہ کوشش سے سے ٹائٹل جیتا ۔قومی جونیئر ٹیم میں ایل سی سی اے کے 8کھلاڑیوں کی شمولیت کھیل کی ڈویلپمنٹ خاص طور پر گراس روٹ لیول پر کی جانے والی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ہم نے نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور اچھی پلاننگ کے ساتھ اسکی گرومنگ کے لئے کلبوں کو کرکٹ کی تمام سرگرمیوں میں مشغول کیا ۔اپنی محنت کا پھل ملنے پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں ۔