میکسیکو میں ٹرین الٹنے سے پانچ افراد جاں بحق

میکسیکو میں ٹرین الٹنے سے پانچ افراد جاں بحق
میکسیکو میں ٹرین الٹنے سے پانچ افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکوسٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) میکسیکو کے جنوبی علاقے میں ٹرین الٹنے سے پانچ افراد ہلاک اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دا بیسٹ کے نام سے مشہور مال بردار ٹرین اکثر امریکہ کی جانب جانے والے تارکینِ وطن استعمال کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق بظاہر ٹرین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹریک سے اتری اور پھر الٹ گئی۔ زخمیوں میں سے 16 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔