ایوان صدر سے صدر زرداری کے ”مال“ کی منتقلی شروع

ایوان صدر سے صدر زرداری کے ”مال“ کی منتقلی شروع
ایوان صدر سے صدر زرداری کے ”مال“ کی منتقلی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر آصف علی زرداری کے سامان کی ایوان صدر سے بلاول ہاﺅس ”منتقلی “شروع ہوگئی ہے ۔ صدارتی عہدے کے اختتامی مدت کے قریب آتے ہی صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنا ذاتی سامان ایوان صدر سے مرحلہ وار بلاول ہاﺅس منتقل کرناشروع کردیاہے اور منتقلی کاعمل30 اگست سے قبل مکمل کرلیاجائے گا۔ذرائع کا کہناہے کہ صدر زرداری کے عہدے کی مدت 8 ستمبر کو مکمل ہورہی ہے اس مدت کی تکمیل سے قبل صدرمملکت کے ایوان صدرمیں موجود ذاتی استعمال کے سامان کی منتقلی کا عمل شروع ہوگیاہے اورگزشتہ کئی روزسے ان کے ذاتی سامان کی بلاول ہاوس کراچی منتقلی کا عمل جاری ہے۔اس سامان میں صدرمملکت کے کپڑے ،کتابیں اور دیگر استعمال کی اشیاشامل ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ صدر مملکت کاذاتی سامان خصوصی جہاز سے اسلام آباد سے کراچی پہنچاہے جو مرحلہ وار بلاول ہاﺅس لایا جاچکاہے اور مذید سامان جلدکراچی پہنچ جائے گا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق نومنتخب صدرمملکت ممنون حسین کاذاتی استعمال کاسامان کراچی سے3سے5ستمبرتک ایوان صدر اسلام آباد منتقل ہوجائے گا اور حلف برداری 8یا 9ستمبرکوایوان صدراسلام آبادمیں ہوگی۔صدرآصف علی زرداری عہدے کی مدت کی تکمیل کے بعدکراچی میں بلاول ہاﺅس میں منتقل ہوجائیںگے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -