پشاور ہائیکورٹ نے خواتین کے کم ٹرن آﺅٹ والے حلقوں میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیدیا

پشاور ہائیکورٹ نے خواتین کے کم ٹرن آﺅٹ والے حلقوں میں دوبارہ انتخابات کا حکم ...
پشاور ہائیکورٹ نے خواتین کے کم ٹرن آﺅٹ والے حلقوں میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے خواتین کی ووٹنگ کی کم شرح والے حلقوں میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیاہے ۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے خواتین کو ووٹنگ کے عملے سے روکے جانے کے بارے میں از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیاکہ لکی مروت اور نوشہرہ سمیت جن پولنگ سٹیشنوں پر خواتین کی ووٹنگ کی شرح کم ہے ، وہاںدوبارہ انتخابات کرائے جائیں ۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیاکہ خواتین کو پولنگ کی طرف راغب کرنے کیلئے مہم چلائی جائے ۔