پاکستان باز آجائے ، حالات میں بہتری کی اب کوئی گنجائش نہیں : بھارتی وزیردفاع

پاکستان باز آجائے ، حالات میں بہتری کی اب کوئی گنجائش نہیں : بھارتی وزیردفاع
پاکستان باز آجائے ، حالات میں بہتری کی اب کوئی گنجائش نہیں : بھارتی وزیردفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کو کشیدہ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان جان بوجھ کر ماحول خراب کرنا چاہتا ہے،پانی سر سے گزر چکا،جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے،پڑوسی ملک اپنی حرکتوں سے باز آجائے۔ بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر صورتحال کشیدہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی صورتحال کئی بار پیدا ہوچکی ہے جس کے بعد صورت حال معمول پر آتی ہے لیکن اب کی بار صورت حال کچھ زیادہ ہی کشیدہ ہے اور لائن آف کنٹرول پر جانی نقصان بھی ہوا ہے، حالات میں بہتری کی اب کوئی گنجائش نہیں رہی، پاکستان اپنی حرکتوں سے باز آجائے۔بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پونچھ میں 5 فورسز اہلکاروں کی ہلاکت کشیدگی کی بنیادی وجہ بن گئی جن میں سرحد پار سے لوگ ملوث تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کو یہ ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دے۔