میانمار میں مسلمانوں کے مزیدگھر اور دکانیں نذرآتش

میانمار میں مسلمانوں کے مزیدگھر اور دکانیں نذرآتش
میانمار میں مسلمانوں کے مزیدگھر اور دکانیں نذرآتش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ینگون(مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار کے شمال مغربی علاقے میں بدھ مذہب کے سینکڑوں افراد نے مسلمانوں کی دکانوں اور مکانوں کو نذرِ آتش کردیا۔پولیس کے مطابق گذشتہ رات ایک ہجوم نے پولیس سٹیشن کو گھیرے میں لے لیا جہاں مبینہ طورپر خاتون کو ہراساں کرنیوالے مسلمان شخص کو رکھا گیا تھا اور صبح کو مسلمانوں کے گھروں کا جلاو¿ گھیراو¿ کیا گیا جس میں 35 مکانات اور بارہ دکانیں جلادی گئیں۔بدھ مذہب کے بھکشو، ویراتھو نے فساد کی خبر اپنے فیس بک پیج پر رکھی ہے۔یادرہے کہ 2011ءمیں فوج کی جانب سے حکومت سویلین اداروں کو سونپنے کے بعد سے ملک شدید تشدد کی لپیٹ میں ہے اور مسلمانوں کیلئے زندگی کا دائرہ تنگ کردیاگیاہے۔

مزید :

انسانی حقوق -