قومی اسمبلی، اپوزیشن جماعتوں کا لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کے خلاف واک آﺅٹ

قومی اسمبلی، اپوزیشن جماعتوں کا لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کے ...
قومی اسمبلی، اپوزیشن جماعتوں کا لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کے خلاف واک آﺅٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین نے لاہور میں کارکنوں پر تشدد کے خلاف احتجاج کیا اور اپوزیشن جماعتیں ایوان سے واک آﺅٹ کر گئیں۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے ارکان نے لاہور میں پارٹی کارکنوں پر تشدد کے خلاف احتجاج کیا جس کے بعد اپوزیشن کی دیگر جماعتیں بھی تحریک انصاف کے ساتھ ایوان سے واک آﺅٹ کر گئیں۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ احتجاج کا حق چھینا جائے اور نا زبان بندی کی جائے۔ ایوان سے واک آﺅٹ کرنے والی جماعتوں میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ شامل ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -