پشاور پولیس میں آپریشن کلین اپ، ڈی ایس پی سمیت متعدد پولیس افسران و اہلکار معطل

پشاور پولیس میں آپریشن کلین اپ، ڈی ایس پی سمیت متعدد پولیس افسران و اہلکار ...
پشاور پولیس میں آپریشن کلین اپ، ڈی ایس پی سمیت متعدد پولیس افسران و اہلکار معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس میں آپریشن کلین اپ کے دوران ڈی ایس پی سمیت متعدد پولیس اہلکار وں کو معطل اورگرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معطل اہلکاروں میں معطل اہلکاروں میں 1ڈی ایس پی، 2ایس ایچ اوز، 1 اے ایس آئی، 3 کانسٹیبل اور 3 ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔ پشاور پولیس کے ترجمان کے مطابق آپریشن کلین اپ آئی جی پی احسان غنی کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کرپٹ اور نااہل پولیس افسران اور اہلکاروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق معطل کئے جانے والے اہلکاروں پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور فرائض میں غفلت کے الزامات ہیں۔

مزید :

پشاور -