الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کانوٹس لے لیا

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کانوٹس لے لیا
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کانوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 لاہور کے تمام امیدواروں کو 28 اگست کوطلب کرلیا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی طرف سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ 150 لاہور میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن کے تحت ازخود نوٹس لیا ہے اور دوبارہ گنتی کی درخواست خود سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی 150 لاہور کے تمام امیدواروں کو 28 اگست کو طلب کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں ریٹرنگ افسر نے فیصلہ سناتے ہوئے حقائق کومد نظر نہیں رکھا۔ پی پی 150 لاہور سے مسلم لیگ ن میاں مرغوب احمد کو کامیاب قرار دیا گیا۔ دوسرے نمبر پر آنے والے پی ٹی آئی کے مہر واجد عظیم نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی۔ تحریک انصاف کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 150 لاہور سے جیتنے والے امیدوار کا صرف 350 ووٹوں کا فرق ہے اس لئے دوبارہ گنتی کرائی جائے۔

مزید :

اسلام آباد -