سیاسیت دانوں کو تنقید برداشت کرنی چاہیے ،عزت کے ساتھ ایوان سے رخصت ہو رہا ہوں:زردای

سیاسیت دانوں کو تنقید برداشت کرنی چاہیے ،عزت کے ساتھ ایوان سے رخصت ہو رہا ...
 سیاسیت دانوں کو تنقید برداشت کرنی چاہیے ،عزت کے ساتھ ایوان سے رخصت ہو رہا ہوں:زردای

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاسیت دانوں کو تنقید برداشت کرنی چاہیے کیونکہ سیاست دان عوامی نمائندے ہیں اور ان پر تنقید عوام کا حق ہے۔ صدر زرادی نے صحافیوں کے عزازئیے میں عشائیہ کہا کہ گڑھی خدا بخش میں کہا تھا ہم ہیڈ لائن نہیں تاریخ بنانے نکلے ہیں لیکن لوگ میری بات نہ سمجھے اور اس کا غلط مطلب لیا۔پانچ سال میں جمہوریت کی جڑین مظبوط کی ہیںاور ممکن ہے کہ کئی جگہوں پر ناکامی ہوئی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ مستحکم جمہوریت کے لئے حکومت سے تعاون کریں گے اور جہاں ضرورت ہو گی حکومت پر تنقید کریں گے۔چین کے ساتھ معاشی تعاون کی پالیسی ہم نے شروع کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج پر تحفظات کے باوجود نتائج تسلیم کئے ہیں اورآج بھی مجھے کوئی پچھتاو انہیں،عزت کے ساتھ ایوان سے رخصت ہو رہا ہوں۔