بنگلہ دیش‘جعلی یورینیم بھیجنے کی کوشش پر 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

بنگلہ دیش‘جعلی یورینیم بھیجنے کی کوشش پر 11 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیش کے حکام نے جعلی یورینیم بھیجنے کی کوشش پر 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔ بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اطلاعات ملنے پرپولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور اس دوران سابق سویت یونین نام کے حامل چمڑے کے تھیلوں کو قبضے میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد کا تعلق ایک گینگ سے ہے اور وہ اس مواد کو یورینیم کے نام پر فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

 پولیس کے مطابق گینگ کے افراد مقامی صاحب ثروت افراد سے رابطہ کرتے اور انہیں معمولی سرمایہ کاری کے عوض بین الاقوامی مارکیٹ میں اربوں روپے منافع کا لالچ دیتے۔ پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کردی ہےں۔

مزید : عالمی منظر