میکسیکو ‘ سمندری طوفان میری پانچویں درجے کے طوفان کی شکل اختیار کر گیا

میکسیکو ‘ سمندری طوفان میری پانچویں درجے کے طوفان کی شکل اختیار کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میکسیکو سٹی (اے پی پی) بحرالکاہل میں سمندری طوفان میری پانچویں درجے کے طوفان کی شکل اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے میکسیکو کے 6صوبوں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں ۔ امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان میری کی وجہ سے میکسیکو میں 160میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ۔ میامی میں طوفان کی پیشنگوئی کیلئے قائم مرکز کے مطابق آئندہ ایک دو روز میں سمندری طوفان میں مزید شدت آئے گی ۔ سمندری طوفان میری میکسیکو کے جزیرہ نما باجاکیلیفورنیا سے 500میل کے فاصلے پر ہے اور 14میل فل گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ میکسیکو کی 6ریاستوں مشوکین ، کولیما ،گویئرپرو، اوکساکا ، جلیسکو اور نیارت میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور دریاﺅں میں سیلاب آنے کا خطرہ ہے ۔   

مزید :

عالمی منظر -