موزمبیق کی حکومت اور باغی گروہ رینامو کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ

موزمبیق کی حکومت اور باغی گروہ رینامو کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ

ماپوتو(اے پی پی) موزمبیق کی حکومت اور باغی گروہ رینامو کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کےلئے مذاکرات دارالحکومت ماپوتو میں ہوئے جس میں حکومتی مذاکرات کاروں اور رینامو نے گزشتہ شب جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومت اور باغیوں کے درمیان جنگ بندی کےلئے بات چیت دو سال سے جاری تھی۔

 جبکہ رینامو کے ترجمان نے بھی جنگ بندی معاہدہ کی تصدیق کردی ہے۔

مزید : عالمی منظر