آزاد کشمیر سے غیر قانونی طورسرحد عبورکرنے والے تین کشمیری گرفتار

آزاد کشمیر سے غیر قانونی طورسرحد عبورکرنے والے تین کشمیری گرفتار


کرناہ(کے پی آئی)بھارتی فوج نے آزاد کشمیر سے غیر قانونی طورسرحد عبورکرنے والے تین کشمیری شہریوں کو گرفتارکرلیا۔معلوم ہوا ہے کہ فوج نے کرناہ کی حد متارکہ پر جبڑی بجلدار میں تین افراد کو سرحد عبور کرنے کے دوران پکڑلیا۔تینوں کی شناخت فیاص احمد ولد عبدلجبار ملک ساکن ملک پورہ کرال پورہ ، محمد رمضان وانی ولد عبدلعزیز وانی ساکن نادی ہال بانڈی پورہ اور محمد اشرف لون ولد محمد سلطان لون ساکن ہاجی ناڑ کرناہ کے بطور ہوئی۔ ان افراد نے اپنے آپ کو وہاں پر موجود فوج کی 55جی آر کے حوالے کیا۔بعد ازاں فوج نے تینوں افراد کوکرناہ پولیس کے حوالے کر دیا جہاں ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

مزید : عالمی منظر